Uncategorizedسب کے لیے سب کچھ

کورونا: برازیل 10 لاکھ متاثرین والا دوسرا ملک

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے

دنیا بھر میں اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 3380 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ سرفہرست ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

یورپ میں بڑے پیمانے پر سماجی پابندیوں کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ آسٹریلیا کے لاک ڈاؤن میں بھی مزید نرمی لائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button