جتنے منہ اتنی باتیں

سندھ کے اسپتالوں میں اندھیرے اور گندگی کی حکمرانی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صرف پریس کانفرنس اور بیانات تک محدود ہے اور وفاق پر الزامات کو کارکردگی سمجھتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم کو چیلنج کیا تھا کہ سندھ کے اسپتال ملک میں بہترین ہیں جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے جیک آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا کہ سندھ کے اسپتالوں سے بہتر تو بلوچستان کے اسپتال ہیں، بلاول میاں، جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا اسپتال کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، یہاں کورونا تو دور کسی عام مرض کا علاج بھی ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button