آج کا ایشواخبار

کراچی میں آج سےبارشوں کے 7واں سپیل کی پیشگوئی

 کراچی: شہر قائد میں مون سون بارشوں کا 7واں سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیزبرسات برسانے والا سسٹم کمزورپڑچکا ہے تاہم شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھرموسم ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرکے بعد کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تیزبارش ساؤتھ ایسٹ کےعلاقوں میں ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن بھردرجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک کراچی میں معمول سے 220 فیصد زائد بارشیں ہوچکی ہیں جب کہ اگست میں بارشوں کے کئی ریکارڈ بھی توٹ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button