اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بارش کی تباہی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.71 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

ملک میں نئے قواعد و ضوابط کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button