اخبارسب کے لیے سب کچھ

ڈاکٹرماہا کی اب قبرکشائی بھی ہو گی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم بھی

کراچی: عدالت نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹرماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبرکشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔  ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button