اخباربلاگ ولاگ

ضروری اعلان ۔۔۔ تحریر: آمنہ علی

عورت؟
اکیلی تھی؟
نہیں، بچے ساتھ تھے۔
بچوں کے ساتھ اکیلی تھی؟
رات کے وقت؟
اپنی گاڑی میں؟
کیا پہنا تھا؟
کہاں جا رہی تھی؟
کس سے ملنے، رات کے اس وقت؟

بھوکے ننگے کھاتے پیتے بیمار بددماغ گھٹیا وحشیوں کے اس معاشرے میں… اس نے کیا سوچا وہ اپنی گاڑی میں اپنے بچوں کے ساتھ جہاں چاہے، جس وقت چاہے جا سکتی ہے؟
پاگل تھی کیا؟

ریاست:
“ہم اس سلسلے میں ہر پہلو کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کریں گے اور نامعلوم افراد کو پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی”

ضروری اعلان
ہر خاص و عام چرند پرند عورت اور بچے کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنی حفاظت کا انتظام خود کریں، انتظامیہ سے کسی قسم کی اُمید نہ رکھیں۔
یہ دین کے علمبردار، یہ ریاست کے غنڈے، یہ بیچارے اپنے آپ پہ قابو نہ رکھنے والے، یہ اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کے رکھوالے اور بھوکے کتوں کی طرح ہر عورت بلکہ ہر جاندار کو دیکھ کر رال ٹپکانے والے پاگل ِگدھ ہر طرف منڈھلا رہے ہیں۔ ﷲ آپ کا حامی و ناصر!!
اعلان ختم ہوا

تحریر : آمنہ علی
منٹو سے معذرت کے ساتھ 🙏🏻

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button