آج کا ایشواخبار

موٹروے زیادتی کیس کے دونوں ملزموں کی شناخت ہو گئی

لاہور(لمحہ اِخبار ۔ مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مرکزی ملزموں کی شناخت ہوگئی ہے اور دونوں کے ڈی این اے بھی میچ کر گئے ہیں۔ان میں سے ایک ملزم کی شناخت عابد علی ملہی اور دوسرے کی وقارالحسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بعض ذرائع ان میں سے ایک ملزم عابد علی کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کر رہے ہیں ۔ تاہم پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی نے کیس میں کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تردید کی ۔انھوں نےسوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بھی غلط قرار جن میں کہا گیا تھا کہ موٹروے زیادتی کیس کے ایک ملزم نے خاتون کا اے ٹی ایم استعمال کیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی کا ڈی این اے جائے وقوع پر 3 مقامات سے ملا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کا شیشہ بھی عابد نے توڑا، گاڑی پر بھی ملزم کے خون کے نمونے ملے، متاثرہ خاتون کے لباس سے بھی ملزم کا ڈی این اے ملا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے مرکزی ملزم وقارالحسن شاہ کا ڈی این اے بھی موقع سے ملنے والے نمونوں سے میچ کر گیا ہے۔

دوسری جانب اب تک پولیس کی زیرحراست اٹھارہ افراد میں جن میں دو سہولت کار بھی شامل ہیں۔ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھ رہی ہے، اور تاحال گرفتارملزم کی نہ ہی گرفتاری کی تصدیق کررہی ہے اور نہ ہی تردید کررہی ہیں۔پولیس نے شیخوپورہ کے قریب کوٹ پنڈی داس میں ملزم عابد علی کی مبینہ رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ایک خاتون اور دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کےمطابق پولیس کی کارروائیاں ابھی جاری ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button