اخبارسب کے لیے سب کچھ

حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی

اسلام آباد : حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں مہنگائی پر قابو نہیں کیا جاسکا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق گندم کی درآمد کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافہ بھی جاری ہے اور  20 کلو کا تھیلا 14 روپے تک مہنگا ہوا جب کہ  گھی، گُڑ، تازہ دودھ اور دہی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے 2 روپے68 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ دال ماش 7 روپے 36 پیسے، دال چنا 2 روپے 62 پیسے اور دال مسورکی اوسط قیمت پونے 2 روپے کلو بڑھ گئی ۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کا ساڑھے 11 کلو کا گھریلو سلنڈر8 روپے مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چینی کی اوسطاً فی کلو قیمت 33 پیسے کمی آئی جب کہ ٹماٹر5 روپے فی کلو ،لہسن 6 روپے، آلو 69 پیسے اور پیاز 28 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران چاول، چائے سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button