آج کا ایشواخبارانڈر-19

بچوں کو سکول بھیجنے سے قبل ان احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے والدین سے کہا ہے کہ  بچوں کو ماسک پہنا کر سکول بھیجیں۔

این سی او سی کی جانب سے سکول انتظامیہ اور والدین کو کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو  ماسک پہنا کر سکول بھیجیں،چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی ہو اور کھانسی یا بیماری کی علامات ہونے پربچوں کوسکول ہر گز نہ بھیجیں، اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے جب کہ ٹیسٹ مثبت آنےکی صورت میں سکول کو مطلع کیا جائے۔

سکول انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور یقینی بنائیں کہ بچے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں جب کہ ڈرائیور حضرات بھی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں اور گاڑی میں بٹھاتے وقت یقینی بنائیں کہ بچوں نے فیس ماسک پہن رکھے ہوں۔

خیال رہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے  آج سے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں ۔

تقریباً ساڑھے 6 ماہ کی بندش کے بعد آج سے چاروں صوبوں میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اوردسویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آغازکر دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام سکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہربچہ محفوظ طریقے سے سکول جائے اور تعیم حاصل کرے،آج سکول واپسی پر لاکھوں طلبہ کو خوش آمدید کہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button