اخبارسب کے لیے سب کچھ

مسلح افواج کے کسی رکن کا تمسخر اڑانا جرم ہوگا، تعزیرات پاکستان میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کا تمسخر ڑانا جرم ہوگا،حکومتی رکن امجد علی خان نے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860اور مجموعہ فوجداری 1898میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

بل کے ذریعے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 ( ایکٹ نمبر45بابت 1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898( ایکٹ نمبر5بابت1898) میں مزید ترمیم کی جائے گی اور یہ ایکٹ ہذا فوجداری قانون (ترمیمی ) ایکٹ2020 کے نام سے موسوم ہوگا ۔

بل کے تحت مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم قرار پائے گاایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔اس ترمیم کا مقصد مسلح افواج کے خلاف نفرت انگیز اور گستاخ رویے کا سدباب کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button