اخبارشہر شہر سے

پنجاب میں ایک دن میں جنسی زیادتی کے 11 واقعات

لاہور (نمائندگان) پنجاب میںبدھ کو ایک دن میں خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے مزید 11 واقعات رونما ہوئے، لاہور میں کمسن بچی کو رشتے دار نے نشانہ بنایا، ملتان میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج۔لاہور میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ایک اور کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، اسلام آباد میں خاتون کی عصمت دری، ملزم کار دکھانے کیلئے گھر آیا، خاتون کو اکیلا پاکر اس کی عزت لوٹ لی۔ ملتان شہر اور گرد و نواح میں زیادتی کی وارداتیں، پولیس نے دو خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں، احمدپورشرقیہ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج، احمدپورشرقیہ اور شاہجمال میں گھر میں گھس کر دو خواتین سے زیادتی، رحیم یارخان میں موٹرسائیکل مکینک اور اوباش دکاندار کی کمسن بچی اور بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش مقدمات درج کر لیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ملتان صدر پولیس کو شاہدہ پروین نے بتایا کہ سورج میانی میں مولوی رمضان شاہ کی دکان میں موجود تھی کہ ملزم فاروق اور شریف جو میرے شوہر کے دوست تھے آئے اور کہا کہ آئو تمھیں گھر چھوڑ دیتے ہے، ملزمان نے مجھے کار میں بٹھا کر گھر لے جانے کی بجائے کسی باغ میں لےگئے، جہاں ملزمان نےمیرے ساتھ باری باری زیادتی کی بعد ازاں شریف نے ایک نامعلوم شخص کو بلوایا جس نے بھی مجھ سے زیادتی کی، ملزمان مجھے پوری رات زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، موقع پا کر میں فرار ہو گئی اور گھر جا کر سارا وقوعہ بیان کیا۔

اسی طرح صدر جلالپور پولیس کو شازیہ بی بی نے بتایا کہ گھاس کاٹنے کے لئے قریب کھیت میں موجود تھی کہ اچانک ملزمان غلام عباس، تنویر اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آ گئے جہنوں نے زبردستی پکڑ کر زیادتی کی کوشش کرتے رہے میرے شور و واویلا پر ملزمان مجھے چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بقائپور کی رہائشی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ ان کے گھر میں ہی ملزم بلال احمد نے زیادتی کی، شور و واویلہ پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس تھانہ نوشہرہ جدید نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

شاہجمال موضع چک صور کی رہائشی شمیم مائی نے بتایا کہ اسکا خاوند مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر رہتا ہے وہ اپنے سسر کے ساتھ رہتی ہے رات کے وقت شہزاد شیخ اس کے گھر گھس آیا اسکے منہ پر ہاتھ رکھ کر زیادتی کر ڈالی اس کے شو رو واویلا پر عزیز و اقارب کے آنے پر وہ فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

رحیم یارخان میں موٹرسائیکل مکینک اور اوباش دکاندار کی کمسن بچی اور بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش‘ ایک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا دوسرا موقع سے فرار‘ پکڑے جانیوالے کی درگت‘ پولیس کے حوالے‘ کارروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 112/p کی رہائشی 8 سالہ بچی قریبی دکان سے خریداری کے لئے گئی کہ اسی دوران ملزم دکاندار عامر ایوب نے معصوم بچی کو دبوچ لیا اور ہوس کانشانہ بنانے کی کوشش کی‘ تاہم بچی کے واویلا کرنے پر اوباش ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی‘ تاہم اہل محلہ نے اس کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پکڑلیا اور ٹھیک ٹھاک درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، جس نے حراست میں لئےے جانے والے اوباش ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی‘

 دوسراواقعہ علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی12 سالہ لڑکےکے ساتھ پیش آیا جو تاج پیٹرول پمپ کے نزدیک واقع ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے کو ملزم سلمان نے کام کروانے کے بہانے کمرہ میں لے جاکر جنسی زیادتی کی کوشش کی‘ تاہم لڑکے کے واویلا کرنے پر ملزم سلمان موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ کارروائی شروع کردی۔نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی، مزاحمت پر تشدد بھی کرڈالا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ بدوکی گوسائیاں میں نوجوان نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کرڈالا اور خاتون کی مزاحمت پر تشدد کرکے اسے زخمی کردیا۔خاتون کے شور پراس کا خاوند اور والدہ پہنچنےتو ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرمتاثرہ خاتون کو ہسپتال داخل کروا کرحصول میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بعدمقدمہ درج کر لیا۔ محلہ ٹانگے والا بدوکی کے عظیم اختر کی بیوی (ش) گھر پر تھی کہ شام ساڑھے پانچ بجے اسی گائوں کے نوجوان خرم نے دروازہ پر دستک دی اورزبردستی گھر میں داخل ہو کر خاتون کو پکڑ کر کمرے میں لے جانے کی کوشش کی اور خاتون کی مزاحمت پر تھپڑاور مکے مارکر کپڑے پھاڑ دئیے اور زبردستی اسے زیادتی کانشانہ بنا کر فرار ہو گیا جسے پولیس تھانہ کینٹ نے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا۔ قصبہ گجرات میں کمسن بچے کیساتھ زیادتی، ملزم امان اللہ گلی میں کھیلنے والے 7 سالہ بچے کو کھیتوں میں لے گیا، جہاں پر ملزم نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کیمطابق بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس ترجمان کی مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button