اخبارسب کے لیے سب کچھ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ، حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی

اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ روز 15 روزہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو ایک بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔

 وفاقی حکومت نے 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کےلیے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 27 روپے 99 پیسے کردی۔ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کو  21 روپے 88 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 95 پیسے کر دیا گیا جب کہ مٹی کے تیل پر یہ لیوی 4 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 4 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی۔ فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 29 پیسے اور ڈیزل پر 8 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرولیم لیوی کو یکم ستمبر کی سطح پر برقر اررکھا جاتا تو پیٹرول 7  روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا ہونا تھا۔ پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے سے ڈیزل 9 روپے 44 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 4 روپے 68 پیسے سستا ہو سکتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button