اخبارشہر شہر سے

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ کے بعد پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں۔ عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل کرانے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے جب کہ سندھ حکومت بھی پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button