آج کا ایشواخبار

موٹروے زیادتی کیس، عابد ملہی پولیس اہلکاروں کو دھکا دے کر فرار

لاہور(لمحہ مانیٹرنگ ڈیسک ) گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی عابد ملہی ننکانہ صاحب پولیس اہلکاروں کو دھکا دے کر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو وہ پولیس کو چمکہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب پولیس کی بھاری نفری عابد ملہی کو ڈھونڈے میں مصروف ہے، پولیس کی بھاری نفری نے دھولر والے قبرستان کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں ملزم عابد ملہی اپنی سالی کے گھر آیا تھا، عابد کی سالی کشور بی بی پرانا ننکانہ کی رہائشی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو عابد کی موجودگی کی اطلاع پہلے ہی مل چکی تھی لیکن پولیس 30 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ عابد ملہی رائے بلار بھٹی پارک میں اس کے ساتھ موجود تھا، پولیس اہلکاروں نے عابد کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم دھکا دے کر فرار ہوگیا۔ ملزم کی سالی کشور بی بی کا کہنا ہے کہ عابد کے فرار ہونے کے بعد ہماری جان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل موٹر وے گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون کو بچوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیس میں نامزد دو ملزمان شفقت اور بالامستری گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں پولیس کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button