اخبارسب کے لیے سب کچھ

آٹا، ٹماٹر، انڈہ، چکن، پیاز، کوکنگ آئل سمیت 26 اشیاء مہنگی

اسلام آباد :  ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، آٹا، ٹماٹر، انڈہ، چکن، پیاز، کوکنگ آئل سمیت 26 اشیا مہنگی ہوگئیں۔ صابن، بیف، دال پلیٹ، سرخ مرچ، چائے کی قیمتوں میں استحکام، 17 ستمبر 2020 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.72 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.71 فیصد زائد رہی، ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، انڈہ (فارمی)، چکن (زندہ)، انرجی سیور، ویجٹیبل گھی، واشنگ سوپ، جارجٹ، دال ماش، گڑ، چینی، چائےکا کپ، پیاز، کوکنگ آئل، دال مونگ، دودھ (تازہ)،گھی (کھلا)، دال مسور، آگ جلانے والی لکڑی، دال چنا، مٹن، آٹا، لہسن، خشک دودھ، دہی، چاول اری اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضا فہ ہوا۔

ایل پی جی (سلنڈر)، آلو، کیلا کی قیمتوں میں کمی جبکہ صابن، ماچس، بیف پلیٹ، بیف، الیکٹرک چارجز، چاول باسمتی (ٹوٹا)، ڈبل روٹی، دال پلیٹ، سگریٹ، لان (کپڑا)، موٹا لٹھا، نمک، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، چائے، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button