اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی تیاری

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ، جس میں وزیراعظم نے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری خرچ پروی آئی پی اخراجات کاکلچرختم کریں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانون سازی پر کام تیز کر دیا ہے ، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے ، انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا، صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سربراہان نےایک سےزائدرہائشگاہوں کوکیمپ آفسزکادرجہ دیا، سیکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ ،ٹیلی فون مد میں کروڑوں خرچ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button