Tickerاخبارانڈر-19

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید 5 کیسز رپورٹ، تعداد 572 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد 21 روز کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 572 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں پیر کو کورونا وائرس کے 88 ٹیسٹ کیے گئےجس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 15 ستمبر سے اب تک 21 روز کے دوران بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 7211 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے مثبت رزلٹ کے مریضوں کی کل تعداد 572 ہے جب کہ منفی رزلٹ کی کل تعداد 6639 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button