Tickerآج کا ایشواخبار

نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانیوالا خود بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف  بغاوت کے مقدمے کا مدعی بدر رشید ہیرا خود بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا۔

 پولیس کے مطابق بدر رشید ہیرا پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کےمقدمات درج ہیں جن میں اقدام قتل کے مقدمات تھانا شاہدرہ جب کہ ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانا شرقپور میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بدر رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ تھانا پرانی انارکلی میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق بدر رشید ہیرا تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے اور بعض مقدمات میں گرفتار بھی ہوا۔

خیال رہے کہ مدعی بدر رشید خان ہیرا پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا صدر ہے اور اس کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button