Tickerاخبارشہر شہر سے

کراچی میں خاتون لڑکا بن کرموٹرسائیکل چوری کرتی رہی ،کئی وارداتوں سے متعلق ڈرامائی انکشافات

کراچی: ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڑی پورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ماڑی پور پولیس کے مطابق گرفتارخاتون اپنے 2 ساتھیوں واصت عرف دادا اور چھوٹو کے ساتھ وارداتیں کرتی ہے ملزمہ کے دونوں ساتھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں انھوں نے بتایا کہ گرفتارخاتون کو تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کردیا ہے اور خاتون کوویمن ساؤتھ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button