Tickerاخبارپردیس میں پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

فرینکفرٹ : کشمیر جرمن قونصل اور ہیومن رائٹس تنظیم کے زیر اہتمام فرینکفرٹ شہر کے وسط میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کمشیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جرمن افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر انگلش اور جرمن میں چپھے پمفلٹ مقامی لوگوں میں تقسیم کئے گئے جن پر بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمان اکثریت پر ظلم و جبر کی داستان درج تھی۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوامِ عالم کی خاموشی کی شدید مذمت کی گئی۔.

 

مظاہرے میں پی ٹی آئی جرمنی کے سینئر نائب صدر رانا وسیم اور جنرل سیکرٹری سجاد کاہلو کے علاوہ افضل قادری اور فیاض بٹ نے خصوصی شرکت کی اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کے تمام پاکستانی کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر رانا وسیم نے جرمن زبان میں خطاب بھی کیا۔ مظاہرے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت مکار کشمیریوں کا قاتل ملک ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے ۔ پیلٹ گن سے کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائ ضائع کی جا رہی ہے ہم امن پسند قوم ہیں مودی سرکار نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ خطہ بارود کا ڈھیر بن جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button